سنگاریڈی ۔ نمائندہ چیرمین بلدیہ سنگاریڈی بی روی نے حافظ شیخ شفیع مقامی رکن بلدیہ کے متعلقہ محلہ نعل صاحب گڈہ وارڈ نمبر 24 میں مدینہ چوارہا تا العارف چکن تک 10لاکھ روپے لاگتی بی ٹی روڈ کے تعمیراتی کاموں کا افتتاح کیا اس موقع پر بی روی نمائندہ چیرمین بلدیہ نے کہا کہ آج وارڈ نمبر 24 مدینہ چوراہا تا العارف چکن سنٹر تک 10 لاکھ روپیے لاگتی بی ٹی روڈ کے تعمیراتی کاموں کا افتتاح عمل میں آیا اس کے علاوہ سنگاریڈی کے تمام سڑکوں کی تعمیر نو کرتے ہوے عوام کو راحت پہنچانے اقدامات کئے جارہے ہیں حافظ شیخ شفیع مقامی رکن بلدیہ نے کہاکہ وارڈ نبر 24 میں 10 لاکھ روپے سے بی ٹی روڈ کے تعمیراتی کاموں کا افتتاح ایک خوش آئند اقدام ہے، بہت جلد وارڈ نمبر 24 میں ماباقی کاموں کی تکمیل کرتے ہوئے عوام کیلئے راحتی اقدامات کیے جاینگے اس موقع پر محمد عارف، محمد نصیرالدین اجو اراکین بلدیہ، مظہر علی سابق نمایندہ کونسلر،محمد ظہیرالدین، شیخ مسعود، روف برف، شکیل دادا، شاہد بھائی ٹنٹ ہاوز،فخرالدین، رحمت لالہ،محمد امول،محبوب بیگ،منو، جمال الدین نیازی،شیرا،رفیع مرچ،سونو،مظہر، ولیالدین اور شہباز و دیگر موجود تھے۔اس موقع پر نمائندہ چیرمین بلدیہ بی روی کو تہنیت پیش کی گئی۔
