سنگاریڈی میں تمباکو نوشی کو روکنے شعور بیداری مہم

   

سنگا ریڈی۔ 24 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنگا ریڈی میں ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے تمباکو کے استعمال کو روکنے کے لیے ڈاکٹر گایتری دیوی ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ضلع سنگا ریڈی کی ہدایت پر شہر سنگا ریڈی میں اولڈ بس سٹینڈ جونیئر کالج ہاسپٹل سنگا ریڈی عوام کو تمباکو کے استعمال سے محفوظ رہنے کیلئے شعور بیداری پروگرام منعقد کیا گیا اور بتایا کہ تمباکو سے بیماریوں میں اضافہ اور جانی نقصان سے روکنے کیلئے شعور بیداری پروگرام کے ذریعے عوام کو تمباکو سے محفوظ رہنے کے لیے ملک کے کونے کونے میں ہر فرد کو معلومات فراہم کرنا ضروری ہے تاکہ تمباکو سے محفوظ رہ سکے ملک میں بیماریوں کی ایک اہم وجہ بھی ہے، جس کے نتیجے میں ملک بھر میں سالانہ 1.35 ملین اموات تمباکو سے ہوتی ہے، نوجوان بھی اس کے عادی ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس اس خصوص میں حکومت کی جانب سے بھی تمباکو سے محفوظ رہنے بہتر صحت اور بہتر غذا کا استعمال کرتے ہوئے بیماریوں سے پاک صاف رہنے تمباکو اور سگریٹ کا استعمال نہ کرنے تاکہ جان لیوا بیماریوں سے محفوظ رہ سکے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے مستقبل کے ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے تعلیم اور روزگار پر توجہ دیں تمباکو اور سگریٹ کا استعمال نہ کریں۔ اس موقع پراین سی ڈی کوآرڈینیٹر ممتاز علی ممتا لکشمی، اور دیگر شرکت کی۔