سنگاریڈی میں تیندوےکی موجودگی سے خوف

   

حیدرآباد 14ستمبر( یواین آئی ) سنگاریڈی کے نواحی علاقہ میں تیندوے کی موجودگی سے مقامی افراد میں خوف پایا جاتا ہے کندی منڈل کے قریبی مواضعات میں اس کو و یکھ کر مقامی افرادمیں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ مقامی افرادنے تیندوے کو گھومتے دیکھا اور مقامی نوجوانوں نے تیندوے کی نقل و حرکت کو سل فون میں قید کرلیاجو وائرل ہوگئی ۔ مقامی افراد نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں سے اس کوپکڑنے کی خواہش کی۔ عہدیداروں نے اطلاع پاکر وہاں پہنچ کرتفصیلات حاصل کیں۔