سنگاریڈی۔ 8 اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگاریڈی ورکنگ پرسیڈنٹ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اور نرملا۔جگاریڈی چیرمین ٹی جی آئی آئی سی کی دختر جیا ریڈی کی شادی گونہ چیتنیا ریڈی کے ساتھ جمعرات کی شام رام مندر سنگاریڈی میں انجام پائی۔ شادی میں جی پرساد کمار اسپیکر اسمبلی، بھٹی وکرمارکا ڈپٹی چیف منسٹر، پونگولیٹی سدھاکر ریڈی وزیر مال، اتم کمار ریڈی، سریدھر بابو، دامودھر راج نرسمھا، پونم پربھاکر ریاستی وزراء، کے وی پی رامچندر راو، محمد علی شبیر، وی ہنمنت راو، سریش شیٹکر ایم پی، چنتا پربھاکر، مانک راو اراکین اسمبلی، جٹی کسم کمار، ضلع کلکٹر، ایس پی، اڈیشنل کلکٹر، عہدیداران کے علاوہ ریاستی وزراء، اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی و کونسل، گانگریس پارٹی کے سرکردہ قائدین، حلقہ اسمبلی سنگاریڈی کے قائدین و کارکنان اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شادی رام مندر میں ہوئی جبکہ استقبالیہ گنج میدان میں ترتیب دیا گیا تھا۔