سنگاریڈی میں حادثات کی روک تھام کیلئے شعور بیداری مہم

   

Ferty9 Clinic

محکمہ پولیس کی جانب سے ڈرائیورس کو پھول کی پیشکشی اور ٹریفک قواعد پر عمل کرنے کی تاکید

سنگاریڈی : سنگا ریڈی پولیس کی جانب سے موٹر سیکل سوار کو ہلمٹ پہن کر باہر نکلنے کیلئے شعور بیداری مہم چلائی گئی اور موٹر سائیکل ڈرائیونگ کرنے والوں کو پھول پیش کرتے ہوئے حادثات سے محفوظ رہنے اور ٹریفک قوانین کے مطابق گاڑیاں چلانے کی ہدایت دی گئی اور کہاکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ رمیش سرکل انسپکٹر پولیس سنگاریڈی ٹاون نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سنگا ریڈی میں ٹریفک قوانین سے متعلق عوام میں شعور بیداری مہم کا آغاز کرتے ہوئے ایک ہفتے تک عوام میں شعور بیداری مہم جاری رہے گی تاکہ عوام اور گاڑیاں چلانے والوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق جانکاری حاصل ہوجائے ۔ انہوں نے کہا کہ اکثر موٹر سائیکل حادثات میں دیکھا گیا کہ سر پر چوٹ لگنے سے کئی افراد ہلاک ہورہے ہیں ، اگر موٹر سیکل سوار ہلمٹ پہن کر گاڑی چلائیں تو حادثات میں محفوظ رہ سکتے ہیں چنانچہ ہر موٹر سائیکل سوار کو چاہیے کہ وہ ہیلمٹ پہن کر سفر کریں تاکہ حادثے سے محفوظ رہ سکیں اور کار چلانے والے ڈرائیورس بھی سائڈ بیلٹ لازمی لگائیں تیز رفتار گاڑی نا چلائیں چونکہ تیز رفتار گاڑیاں اکثر قابو سے باہر ہوکر حادثے کا شکار ہو جاتے ہیں سڑک پر چلنے والے دیگر گاڑیوں کا بھی خیال رکھتے ہوئے اپنی گاڑی چلائیں تاکہ کسی بھی حادثے سے محفوظ ہوسکیں اکثر و بیشتر کارحادثات میں بھی چار تا پانچ افراد ہلاک ہورہے ہیں چنانچہ ڈرائیورس کو چاہیے وہ ٹریفک قوانین پر مکمل عمل آوری کریں اور بائیک چلانے والے بیلٹ لگائیں اور اپنا لائسنس اپنے ساتھ رکھیں تاکہ چیکنگ کے دوران اگلے ہفتے کے بعد پولیس چیکنگ کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف جرمانہ عائد کیا جائے گا۔