کلکٹر نے بس میں سفر کیا، آروگیہ اسکیم سے غریبوں کو علاج کی سہولت
سنگا ریڈی ۔10 دسمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈاکٹر شرتھ کلکٹر ضلع سنگا ریڈی نے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں حکومت کے دو گیارنٹی اسکیم کا افتتاح کیا۔ جس میں مہا لکشمی اور راجیو آروگیہ شری شامل ہے کلکٹر نے کہا کہ راجیو آروگیہ شری اسکیم کے تحت پانچ لاکھ روپے سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کیا گیا ہے کارپوریٹ ہاسپٹل میں بھی علاج کروا سکتے ہیں ۔ غریب عوام کو طبی علاج کی سہولت کے لیے اس اسکیم کا اغاز عمل میں آیا ہے ۔ آرٹی سی بسوں میں مہا لکشمی اسکیم کے تحت خواتین کو مفت بس سفر کرنے کی سہولت کا آغاز ہو چکا ہے کلکٹر نے زیرو ٹکٹ جاری کرتے ہوئے خواتین کو پیش کیا کلکٹر نے کچھ دیر بس میں سفر کیا کلکٹر نے کہا کہ ریونت ریڈی چیف منسٹر کی جانب سے دو گیارنٹی اسکیم کا آغاز کیا گیا ہے اور ضلع سنگا ریڈی میں بھی دونوں گیارنٹی اسکیمات کا آغاز ہو چکا ہے۔ مہا لکشمی مفت بس سروس کا آغاز ہو چکا ہے۔ ریاست تلنگانہ میں کہیں بھی مفت بس سروس کے ذریعہ خواتین اور لڑکیوں کوحکومت کی جانب سے سہولت فراہم کی گئی ہے، جن میں ایکسپریس بس پلے ویلگو بس سٹی ایکس پریس بس سٹی آرڈنری بس میں مفت سروس زیرو ٹکٹ جاری کیا جائے گا اور اس موقع پر مادوری ایڈیشنل کلکٹر پربھو لتا آر ایم ار ٹی سی سجاتا کمشنر بلدیہ ڈاکٹر گایتری دیوی ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ افیسر ضلع ڈاکٹر انیل کمار ہاسپٹل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر وانی پرنسپل میڈیکل کالج کے علاوہ دیگر عہدے دار موجود تھے۔