سنگا ریڈی۔ 19 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شکومار چیئرمین ڈی سی ایم ایس متحدہ ضلع نے سنگا ریڈی میں عہدیداروں کے اجلاس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ضلع کے دھان کی خریداری مراکز کے انچارج سے تمام احتیاطی تدابیر کو اختیار کرتے ہوئے دھان کی خریداری مراکز کے خیام میں توجہ دیں اس طرح کسی قسم کے کوئی مسائل پیدا نہ ہو ابھی سے ہی معلومات فراہم کرتے ہوئے تربیتی پروگرام کے ذریعے ہدایت دی جا رہی ہے کہ تاکہ اپنے فرائض بخوبی انجام دیں اور کسانوں کو مشکلات پیش نہ آئے دھان کی خریداری مراکز میں انفراسٹرکچر کی سہولت ہونی چاہیے رجسٹر وزن کو تولنے کے لیے مشین دیگر سامان کا ہونا ضروری ہے ریاست حکومت کی ہدایت کے مطابق بہتر طور پر انچ کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے ٹوکن جاری کیا جائے اور اناج کی خریداری کے بعد بعد رسید کسانوں کو دیا جائے اور دھان کے مراکز میں غیرموسمی بارش سے دھان کو بچانے کے لئے بھی اقدامات کرے تاکہ نقصان نہ ہو۔