بارش کی صورتحال کا جائزہ ، عہدیداروں کو حفاظتی انتظامات کی تاکید
سنگا ریڈی 27 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنگا ریڈی میں ڈاکٹر شرت کلکٹر ضلع سنگا ریڈی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے عہدے داروں سے کہا کہ ضلع سنگا ریڈی میں مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ اس خصوص میں ریڈ الرٹ کر دیا گیا ہے عہدے دار چوکس رہیں بارش کے دوران کسی بھی قسم کا حادثہ پیش آنے پر فوری طور پر راحت پہنچانے کے اقدامات کیے جائیں ضلع کے تمام منڈل میں بارش ہو رہی ہے اور تالابوں میں تیزی سے پانی میں اضافہ ہو رہا ہے محکمہ آبپاشی کے عہدے دار تمام تالاب اور پراجیکٹ کی نگرانی پر توجہ دیں سنگا ریڈی کے کندی منڈل کا تلاب لبریز ہونے پر ڈاکٹر شرت کلکٹر نے وجے لکشمی تحصیلدار اور اریگیشن عہدے داروں کے ہمراہ تالاب کٹے کا معائنہ کیا کلکٹر نے عہدے داروں سے کہا کہ تالابوں میں پانی اضافہ ہو رہا ہے تالاب کٹے کا معائنہ کرتے رہیں تاکہ حفاظتی انتظامات ہو سکیں۔
کورٹلہ میں جمعیتہ العلماء کی جانب سے امداد کی فراہمی
کورٹلہ /27 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جمعیت العلماء ہند ضلع جگتیال کی جانب سے شہر کورٹلہ اور مٹ پلی ٹاون میں رہنے والے بارش سے متاثرہ افراد کیلئے مالی امداد جیسے کھانا اور جن افراد کے مکان بارش سے متاثر ہوچکے ہیں مکان کی سہولت مہیا کی جارہی ہے ۔ بارش سے متاثرہ افراد سے گذارش کی جاتی ہے کہ نیچے دئے گئے نمبرات پر رابطہ پیدا کریں ۔ فون نمبر 9966321500پر ربط کریں ۔