سنگاریڈی میں سدھاؤنا فورم کے مشاورتی اجلاس کا انعقاد

   

سنگاریڈی :محمد مظہر الدین سیکریٹری سدبھاونا فورم کے صحافتی بیان کے مطابق اسلامک سنٹر سنگا ریڈی میں سدھاونا فورم کے زیر اہتمام ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں صادق احمد سیکرٹری ہندوستانی سماج نے شرکت کی اور اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فورم کو مقامی طور پر کس طرح مضبوط و مستحکم کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ یہاں پر ہندو، مسلم، سکھ اور عیسائی سب مل جل کر سماج میں پھیلی ہوئی برائیوں کو کس طرح دور کرسکتے ہیں اس خصوص میں لائحہ عمل ترتیب دینے کی ضرورت ہے اس پروگرام میں فاروق ، اسد ، قمر الدین بخاری ناظم ڈویڑن ، حکیم_ وینکٹیشورلو اور ایم جی قادر ، محمدابراہیم ناظم ڈویڑن امجد ،’فاروق نے بھی شرکت کی ۔