سنگاریڈی میں سردی بخار کے مریضوں میں اضافہ

   

ضلع میں کورونا کے 96 تازہ کیسیس ، احتیاطی تدابیر پر زور
سنگا ریڈی : ضلع سنگاریڈی میں سردی بخار کھانسی کی شکایت کرتے ہوئے سرکاری اورخانگی دواخانوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔ اچانک موسم میں تبدیلی اور سرد ہوائوں کے باعث عوام سردی بخار میں مبتلا ہو چکے ہیں ۔ کورونا وائرس کے کیسس میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔ ضلع سنگاریڈی میں کورونا وائرس کے کیسیس کی تفصیلات اس طرح ہیں : پٹن چیرو میں 45 ، سنگا ریڈی میں 25، ظہیرآباد 20 ، کندی 2 رام چندر پور 3 جملہ 96 افراد کورونا کیسس میں مثبت پائے گئے ۔ سنگا ریڈی میں 141 افراد کے ٹسٹ کیے گئے پٹن چیرو میں 150 اور دیگر مقامات پر جملہ 1989 افراد کے ٹسٹ کے گئے ہیں ۔ مزید تین ہفتوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ بتایا جارہا ہے محکمہ صحت کی جانب سے عوام سے کہا جا رہا ہے کہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ماسک ضرور لگائیں۔