سنگاریڈی میں سڑک حادثہ ایک ہلاک 7 زخمی

   

سنگاریڈی 25 ؍اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنگاریڈی کے مو ضع فصل وادی روڈ پر آج صبح لاری اور کالس کار کے سڑک حادثہ میں ایک فرد ہلاک اور 7 افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتا ئی جا رہی ہے تفصیلات کے بموجب مذکورہ افراد گڈی ملکا پور حیدرآباد سے بذریعہ کالس کار بودھن میں شادی کی ایک تقریب میں شرکت کیلئے براہ سنگاریڈی ‘ نظام ساگر سے ہو تے ہوئے بودھن پہنچنے والے تھے کہ راستہ میں ہی یہ حادثہ پیش آیا ۔ زخمیوں کو سنگاریڈی سرکاری دواخانہ منتقل کرنے کے دوران ایک فرد چنا کیشو ہلاک ہو گیا ۔ جبکہ نوین ‘ موہن ‘ رمیش ‘ شیخ مستان ‘ نا گیندر اور تروپتی کو سرکاری دواخانہ سنگاریڈی میں ابتدائی طبی امداد پہنچا نے کے بعد گاندھی ہا سپٹل حیدرآباد روانہ کیا گیا ۔ سنگاریڈی رورل پولیس کیس درج کر تے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر رہی ہے ۔