سنگاریڈی 24 ؍ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر سنگاریڈی ایم ہنمنت رائو نے بروز پیر نصف شب شہر سنگاریڈی محلہ اوپر بازار کے وارڈ نمبر 12 کا اچا نک دورہ کر تے ہوئے مکانات کے روبروصاف صفائی کا معائنہ کیا ۔ سنگاریڈی بلدیہ کے ایکشن پلان کے تحت بلدی عملہ تفویض کردہ ذمہ داریوں کو بخوبی نبھا رہے ہیں یا نہیں ضلع کلکٹر نے خود جائزہ لیا ۔ انہوں نے مکانات کے روبرو کچرے کی موجود گی پر بلدی عملہ پر برہمی کا اظہار کیا ۔ضلع کلکٹر نے کہاکہ شہر کے بلدی وارڈس میں صاف صفائی ہی میں عوام کی صحت مندی کی ضمانت ہے ۔ عوام اپنے محلہ جات میں مکانات کے روبرو ‘ دوکانات کے روبرو اور سڑکوں پر کچرا نا پھینکیں ۔بصورت دیگر جرما نہ عائد کیا جائیگا۔اس خصوص میں عوامی شعور بیداری ضروری ہے عوام اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے اپنے محلہ جات ‘ مکانات اور دوکانات کے روبر و صاف صفائی کا خاص خیال رکھیںتا کہ ایک صحت مند سماج کا قیام عمل میں لایا جا سکے ۔ اس موقع پر محمد یعقوب علی سابق رکن بلدیہ اوپر بازار ‘حافظ محمد عبدالمجید ‘ محمد دستگیر ‘ محمد جلیل ‘ ڈپٹی انجینئر سدرشن ریڈی ‘ آرآئی وجئے بابو اور انسپکٹر سائنٹیشن وٹھل و دیگر موجود تھے۔