استفادہ کرنے ضلع کے عازمین سے اسلامک سوشیل سرویس سوسائٹی کی اپیل
سنگاریڈی ۔ شیخ احمد علی جنرل سکریٹری اسلامک سوشیل سرویس سوسائٹی سنگاریڈی کی اطلاع کے بموجب ہر سال یک طرح امسال بھی سوسائٹی کی جانب سے عازمین حجاج اکرام کیلئے حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے کی جانے والے تمام رہنمائی و مکمل تفصیلات کے ساتھ آن لائین درخواست کی خانہ پری ، آخری تاریخ 10 ڈسمبر 2020تک اہتمام کیا گیا ہے ۔ لہذا ضلع سنگاریڈی کے تمام عازمین حجاج اکرام جو 1442ھ مطابق 2021ء کیلئے ارادہ رکھتے ہیں۔ وہ اپنا پاسپورٹ ، بنک پاس بک ، بلڈ گروپ ، ایک عدد فوٹو
White Back Ground
کے ساتھ
Nominee
کا نام اور فون نمبر گھر کا پتہ ، آدھار کارڈ ، PAN کارڈ اور سجسٹریشن فیز فی شخص 300 روپئے کے ساتھ اوقات 1.30 تا 3 بجے دن اور شام 8.30 تا 9.30 بجے اسلامک سنٹر جلال باغ سنگاریڈی پر محمد اطہر محی الدین شاہد سے 9849850497 اور شیخ احمد علی سے 9441204038 فون نمبرس پر ربط پیدا کریں ۔ صرف 18 سال سے 65 سال کی عمر کے افراد ہی درخواست داخل کرسکتے ہیں ۔ مزید یہ کہ منتخب عازمین حجاج اکرام کی تربیتی کلاسیس و بینک میں رقم جمع کرنے کی رہنمائی سفر حج میں زادراہ کی منصوبہ بندی کیلئے سوسائٹی کی جانب سے مفت خدمات فراہم کی جارہی ہے تمام عازمین حجاج سے استفادہ کی خواہش کی جاتی ہے ۔