سنگاریڈی میں عرس شریف و جلسہ فیضان عزیزیؒ

   

سنگا ریڈی ۔4 نومبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مولوی محمد اکرام علی عمر عزیزی نوری چشتی القادری کی اطلاع کے بموجب سنگاریڈی وادی عزیز الور کندی منڈل میں 2 اور 3 نومبر بروز اتوار و پیر بصد عقیدت و احترام اور حضرت پیرطریقت الحاج سید عزیز اللہ شاہ نوری چشتی القادری رحمہ اللہ علیہ کا 19واں عرس شریف بروز اتوار بعد نماز عصر ختم القران بعد نماز مغرب قصیدے بردہ شریف اور بعد نماز عشاء جلسے فیضان عزیزی منایاگیا۔ زیر سرپرستی و خصوصی خطاب شمس المشائخ مولانا الحاج سید احمد محی الدین الجیلانی المعروف بہ پیر سید نوری شاہ ثانی چشتی القادری نے خطاب کیا ۔ مولانا حافظ محمد خلیل الرحمن کامل کے علاوہ دیگر علماء کرام نے بھی مخاطب کیا۔ مولانا سید محمد وزیر علی عزیزی نوری چشتی القادری سجادہ نشین روضیہ عزیزیہ کی زیرنگرانی دوسرے روز بروز پیر بعد نماز فجر خانقاہ عزیزیہ نعل صاحب گڈہ نوری مسجد سے صندل مالی کی درگاہ شریف حضرت الحاج سیدعزیزاللہ شاہ نوری چشتی القادریؒ الور کیلئے روانہ ہوا۔