سنگاریڈی میں عوام اور سڑکوں کی حفاظت پر پولیس کی خصوصی توجہ : ضلع ایس پی

   

سنگا ریڈی 25 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سنگا ریڈی میں پولیس کی جانب سے عوام اور صنعتوں کے علاوہ سڑک حادثات کی روک تھام پر خصوصی توجہ دینے روپیش ایس پی ضلع سنگاریڈی نے ہدایت دیتے ہوئے بی ڈی ایل بھنور پولیس اسٹیشن سنگاریڈی ضلع کا تفصیلی معائنہ کیا پولیس کی سلامی لینے کے بعد پولیس اسٹیشن کے احاطہ میں پودوں کی شجرکاری کی پولیس اسٹیشن کے احاطہ میں صفائی اور پولیس عہدے داروں سے ملاقات کی زیر تحقیقات مقدمات اور پولیس اسٹیشن کا ریکارڈ کا تفصیلی معائنہ کیا زیر تحقیقات مقدمات کو بہتر انداز میں ہر کیس میں کوالٹی انویسٹی گیشن کی جائے اور بہتر چھان بین کرتے ہوئے تحقیقات کو مکمل کیا جانا چاہیے انہوں نے کہا کہ بی ڈی ایل حیدرآباد کے قریب ہونے کی وجہ سے یہاں زمینی تنازعات بہت ہوتے ہیں اور سیول مقدمات کو احتیاط سے حل کرنا چاہیے اور صنعتیں زیادہ ہیں دوسری ریاستوں سے زیادہ تارکین وطن مزدور بھی ہے مختلف وارداتوں کی روک تھام کے لیے دن رات پولیس دستہ گشت کرنے اور پولیس عہدے دار مختلف مقامات کا گشت کریں مشتبہ شخص مشکوک شخص ہو تو اچھی طرح معلومات حاصل کرتے ہوئے تحقیقات کریں موٹر گاڑیوں کی تلاشی اور مشکوک افراد کے گاڑیوں کو ضبط کرنے اور حراست میں لینے کی ہدایت دی زیر تحقیقات مقدمات کے لیے خصوصی لائحہ عمل بنایا جائے معیاری طور پر تحقیقات کرتے ہوئے جلد مکمل کی جائے ضلع میں ممنوعہ گانجہ، گٹکا، غیر قانونی گیس ری فلنگ اور پی ڈی ایس چاول کی اسمگلنگ کی فروخت کی اجازت نہیں ہے عوام کو سی سی کیمروں کو نصب کرنے کا مشورہ دیں۔