سنگاریڈی میں فریڈم رن کا انعقاد

   

سنگاریڈی : ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کے موقع پر ’’ آزادی کا امرت مہا اتسو ‘‘کے ضمن میں ضلع یوواجنا کھیل کود کے زیر اہتمام سنگاریڈی میں فریڈم رن کا انعقاد عمل میں آیا اس خصوص میں ضلع کلکٹر ایم ہنمنت راو اور ضلع ایس پی چندر آ شیکھر ریڈی نے آئی بی گیسٹ ہاوز تا امبیڈکر اسپورٹس اسٹیڈیم سنگاریڈی تک جھنڈی دکھا کر ’’ فریڈم رن ‘‘ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر و ضلع ایس پی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی ایک عظیم قائدین کی جدوجہد و قربانیوں کی وجہ سے ہمارے ملک ہندوستان کو آزادی نصیب ہوئی اور ہر ہندوستانی کو اسے یاد رکھنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر محمد جاوید علی قادری ڈسٹرکٹ یوتھ ویلفیئر این اسپورٹس آفیسر ضلع سنگاریڈی، ڈی ایس پی بالا جی، سرکل انسپکٹرس مجیب الرحمن اور رمیش ، جمناسٹک کوچ دیویکا، سوئمنگ کوچ سرینیواس، جمناسٹک سیکرٹری وینکٹیشم، ہاکی کوچ محمد نظیر اور سینئر فٹ بال کھلاڑی علی و دیگر موجود تھے۔