سنگاریڈی میں قانونی بیداری کیمپ کا انعقاد

   

سنگاریڈی 19 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنگا ریڈی میں ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے چیئرمین و ضلع جج کی ہدایت پر سکریٹری بی سوجنیا نے سنگاریڈی کے گورنمنٹ ویمنس نرسنگ کالج میں قانونی بیداری کیمپ کا انعقاد کیا بیداری کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر طالب علم کو قوانین سے واقف ہونا ضروری ہے نرسنگ کا کورس غریب اور ضرورت مند عوام کے لیے فائدہ مند ہونا چاہیے اور طلبہ کو نظم و ضبط، سماجی ذمہ داری اور صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی صحت اور تعلیم کا خیال رکھنا ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔بی سوجنیا نے طلبہ کو گھریلو تشدد ایکٹ، بچوں کی شادی پر پابندی ایکٹ، پوکسو ایکٹ اور جہیز کی ممانعت جیسے اہم قوانین سے آگاہ کیا اور کہا کہ اچھی تعلیم حاصل کر کے آگے بڑھیں اور اعلیٰ مقام حاصل کریں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ طلبہ اور اساتذہ کو ہر طرح کے قانونی معاملات میں مفت قانونی مدد فراہم کی جائے گی اور اگر کسی کو قانونی رہنمائی درکار ہو تو وہ براہِ راست ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی، سنگاریڈی سے رجوع کر سکتا ہے اس موقع پر کالج کی پرنسپل، اساتذہ، طلبہ اور ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی عہدیدار موجود تھے۔