سنگا ریڈی 26 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میدک، نظام آباد، کریم نگر عادل آباد ،گریجویٹس، اساتذہ ، قانون ساز کونسل کے انتخابات -2025۔ انتخابی عملہ سنگاریڈی حلقہ کے مقامی امبیڈکر اسٹیڈیم میں قائم انتخابی سامان کی تقسیم کے مرکز سے پولنگ مواد اکٹھا کرنے کے بعد پولنگ اسٹیشنوں کی طرف روانہ ہو گئے روندر ریڈی ار ڈی او سنگا ریڈی نے انتخابی عملہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رائے دہی کے دوران اپنے فرائض کو بخوبی انجام دیں کسی بھی قسم کی غلطی پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے پریسیڈنگ افیسرز سے کہا کہ پولنگ کے اختتام کے بعد بائلٹ باکس کو اچھی طرح سے سیل کیا جائے انہوں نے الیکشن مٹیریل کے ساتھ انتخابی عملہ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔