مزید بارش کی پیش قیاسی، کنٹرول روم کا قیام، ضلع کلکٹر کی ٹیلی کانفرنس
سنگا ریڈی۔ یکم ؍ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنگا ریڈی میں محبوب ساگر لبریز ہو چکا ہے۔ تالاب لبریز ہونے پر عوام پانی کا نظارہ دیکھنے کے لیے جمع ہو رہی ہے ضلع میں مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے، وی کرانتی کلکٹر ضلع نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے اس خصوص میں یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے ٹیلی کانفرنس کے ذریعے ضلع کے عہدے داروں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع میں بارش کے پیش نظر عوام کو محفوظ رہنے کی ہدایت دیں اور تمام عہدے دار چوکنا رہیں تاکہ کسی بھی وقت ضرورت پڑنے پر اپنے فرائض کو بخوبی انجام دیں اور عوام کے لیے کلکٹریٹ میں کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے کنٹرول روم نمبر 08455.276155 پر شکایت درج کروا سکتے ہیں اور خصوصی ٹیم کے ذریعے فوری طور پر راحت پہنچانے کے اقدامات کیے جائیں گے ضلع سنگا ریڈی کے وٹپلی میں81 ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ انا ساگر میں 79 ایم ایم سرگاپور میں 71 کنگٹی 64 مانور 61 نظام پیٹ 60 نارائن کھیڑ50ظہیراباد48 جھرا سنگم 35 رائی کوڈ 35 نیالکل 32 پلکل32 کوہیر 21 کندی 20 ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ دیگر مقامات پر بارش کم ہونے کی اطلاع ہے امین پور اور بلارم کے حدود میں بارش کی وجہ سے ریڈ الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے ایم پی ڈی او اور بلدیہ کے عہدے داروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ چوکس رہتے ہوئے ضروری اقدامات کریں ضلع میں11 تالاب لبریز ہونے کی اطلاع ہے