سنگاریڈی میں محسن انسانیت حضرت محمدؐپروگرام

   

سنگا ریڈی 3 ؍ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )جماعت اسلامی ہند شہر سنگاریڈی مشرق کی جانب سے ایک خطاب عام بعنوان ’’سیرتِ محسن انسانیت حضرت محمد ؐ ‘‘بمقام سٹی آڈیٹوریم نزد نیو بس اسٹیشن پر منعقد کیا گیا ہے جس کی صدارت سیدہ ساجدہ بیگم سکریٹری حلقہ تلنگانہ جماعت اسلامی ہند شعبہ خواتین نے کیا جلسہ کا آغاز تلاوت و ترجمانی سے کیا گیا جس کو حافظہ ثناء فاطمہ نے پیش کیا، افتتاحی کلمات محترمہ رضیہ مسرور ناظمہ خواتین جماعت اسلامی ہند شہر سنگاریڈی مشرق مقامی افسانہ خاتون ناظمہ ڈویڑن نعل صاحب گڈہ قیصر انساء ناظمہ ڈویڑن شانتی نگر یونٹ 1 ظہرہ جبین ناظمہ خواتین جماعت اسلامی ہند شہر سنگاریڈی مغرب ، محترمہ عطیہ فاطمہ ناظمہ ڈویژن شانتی نگر یونٹ 2 ، ثناء فاطمہ صاحبہ ناظمہ ضلع جماعت اسلامی ہند سنگاریڈی 1 ،نے مہمان سمیہ لطیفی معاون سکریٹری حلقہ تلنگانہ شعبہ خواتین سیدہ ساجدہ بیگم سیکرٹری حلقہ تلنگانہ جماعت اسلامی ہند شعبہ خواتین صدارتی خطاب کیا۔ جلسہ کے اختتام پر عائشہ خاتون نے اظہار تشکر کیا کنوینر عارف النساء مختلف علاقوں سے طالبات و خواتین کثیر تعداد میں شرکت کی اور اس موقع پر جماعت اسلامی ہند شہر سنگاریڈی کی تمام خواتین ارکان و کارکنان متفیقین موجود تھے۔