سنگاریڈی میں نامعلوم خاتون کی نعش دستیاب

   

Ferty9 Clinic

سنگاریڈی 18 ؍ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرکاری دواخانہ سنگاریڈی میں ایک نا معلوم خاتون کی نعش دستیاب ہوئی۔تفصیلات کے مطابق سنگاریڈی نائون انسپکٹر وینکٹیش نے میڈ یا سے بات کر تے ہوئے کہا کہ آج صبح 9:30 بجے سرکاری دواخانہ کے سیکوریٹی گارڈ نے پولیس کو سرکاری دواخانہ ایم سی ایچ ویٹنگ ہا ل کی تعمیری بلڈنگ میں ایک نا معلوم خاتون کی نعش جس کی عمر 35 تا 40 سال اور اس کے سر پر شدید زخم رہنے کی اطلاع دی ۔ جس پر سنگاریڈی ٹائون پولیس نے ایک کیس درج کر تے ہوئے ڈاگ اسکواڈ کو طلب کیا اور مختلف زاویہ سے تحقیقات کر رہی ہے۔سی آئی وینکٹیش نے کہا کہ نعش کے سر پر شدید زخم ہے ۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کا کسی نا معلوم نے اس کا قتل کیا ہو گا۔ ضلع سنگاریڈی ایس پی چندرا دشیکھر ریڈی اور ڈی ایس پی سر ید ھر ریڈی نے اس موقع واردات کا معا ئنہ کیا ۔