سنگاریڈی میں نیشنل اسپورٹس ڈے ، ایوارڈس کی تقسیم

   

سنگا ریڈی ۔29 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سنگا ریڈی امبیڈکر اسپورٹس اسٹیڈیم میں ملک کے مشہور ہاکی پلیئر دھیان چند کی سالگرہ کے موقع پر نیشنل اسپورٹس ڈے سے چلو میدان پروگرام ضلع یوتھ اور اسپورٹ سپرنٹینڈنٹ جاوید علی قادری کی نگرانی میں اسپورٹس میں دلچسپی رکھنے کے عنوان پر ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے چندر شیکھر ایڈیشنل کلکٹر ، اکلیش ریڈی سوشل ویلفیئر ڈپٹی ڈائریکٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ اور نوجوان تعلیم کے علاوہ اسپورٹس پر توجہ دیں اور اپنے پسندیدہ کھیل میں خود حصہ لیتے ہوئے اپنا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع اور ملک کا نام روشن کرے ۔ہر فرد کو بھی صحت مند رہنے کیلئے چہل قدمی کرنے سے بھی وہ صحتمند رہ سکتا ہے ۔ اس موقع پر رمیش ڈی ایس پی وینو کانو صدر یوتھ اسوسی ایشن سہیل علی رکن بلدیہ نے کھلاڑیوں میں ایوارڈز تقسیم کیے۔