سنگاریڈی میں نیشنل اسپورٹس ڈے کا انعقاد

   

سنگاریڈی 30 اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ حکومت کی جانب سے کھیل کود کے فروغ کیلئے ہر طرح کے اقدامات کئے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار صدر ضلع ٹی آر ایس و سابق رکن اسمبلی چنتا پربھاکر نے ” نیشنل اسپورٹس ڈے ” کے موقع پر امبیڈکر اسپورٹس اسٹیڈیم سنگاریڈی میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کیا انہوں نے کہا کہ کھیل کود سے جسمانی و ذہنی نشونما ہوتی ہئے اسکولی سطح سے ہی بچوں کو کھیل کود میں دلچسپی لینے کی ضرورت ہے کھیلوں میں ہار جیت تو ہوتی رہتی ہے شکست سے مایوس و دلبرداشتہ ہونے کی قطعی ضرورت نہیں ہے بلکہ دوبارہ کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے بعد ازاں انہوں نے مختلف کھیلوں ہیں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر محمد جاوید علی اسپورٹس سیکریٹری، بچی ریڈی چیرمین سی ڈی سی، وجیندر ریڈی اور جالندھر ٹی آر ایس قائدین کے علاوہ کھلاڑیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔