سنگاریڈی میں ووٹ سے متعلق شعور بیداری ریالی

   

سنگا ریڈی 19 اگسٹ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈاکٹر اے شرتھ کلکٹر ضلع نے سنگا ریڈی محبوب ساگر تا پی ایس آر گارڈن 5K رن جھنڈی دکھا کر افتتاح کیا اور کہا کے 5 کلومیٹر رن کا اہتمام کا مقصد عوام میں ووٹ کے استعمال سے متعلق شعور بیداری ہے۔ انہوں نے کہا کہ 18 سال عمر کے تمام افراد اپنا ووٹ کا استعمال کریں الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایت پر پروگرام کے تحت سنگا ریڈی میں ووٹ کے حق سے متعلق شعور بیداری پروگرام منعقد کیا گیا ہے، ہر فرد کو چاہیے کہ وہ اپنے ووٹ کی طاقت کو سمجھیں اور اس کا استعمال کریں 18 سال عمر کے افراد ووٹ کے لیے اپنے ناموں کا اندراج کروائیںتاکہ اپنا ووٹ استعمال کر سکے اس موقع پر چندر شیکھر ایڈیشنل کلکٹر مادھوری ایڈیشنل کلکٹر ناگیش ڈسٹرکٹ ریوینیو افیسر ضلع اور دیگر محکمہ کے عہدے دار موجود تھے۔