سنگاریڈی میں وی ایچ پی کا پروگرام ، ترشول کی تقسیم

   

حیدرآباد ۔ 26 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : وشوا ہندو پریشد کی جانب سے حال ہی میں سنگاریڈی میں پروگرام منعقد کیا تھا جس میں کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی جن میں ترشول تقسیم کئے گئے ۔ سوشیل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں بجرنگ دل کارکن ترشول ہاتھ میں تھامے ہوئے عہد لے رہے ہیں کہ وہ ہندو دھرم کی حفاظت کریں گے ۔ تقریبا 500 سے زائد افراد نے عہد لیا ۔ ان کا مقصد ہندو دھرم کی حفاظت کرنا ہے جو بجرنگ دل کے ایک کارکن نے بتایا ۔ ترشیول تقسیم کرتے ہوئے ’ ہندو شناخت کے تحفظ ‘ کے نام پر حلف لیا جاتا ہے ۔ ایسے پروگرامس پر حکومت کو چاہئے کہ ان پر پابندی عائد کریں تاکہ ریاست میں گنگا جمنی تہذیب اور امن برقرار رہ سکیں ۔۔ ش