ریاستی یوتھ اسوسی ایشن کے اقدام پر عوام کی جانب سے زبردست ردعمل ، وینوگوپال ، ایم جی انور کا خطاب
سنگا ریڈی 22 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سنگاریڈی شہر میں پاسپورٹ دفتر کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے ریاستی صدر یوتھ اسوسی ایشنس کونا وینوگوپال کرشنا کی قیادت میں پاسپورٹ آفس کا مطالبہ کرتے ہوئے سنگا ریڈی کے اولڈ بس اسٹینڈ امبیڈکر چوک پر پاسپورٹ آفس دستخطی مہم کا آغاز کیا ۔ طلبہ ملازمین مختلف انجمنوں کے رہنما اور سماجی کارکن رضاکارانہ طور پر دستخطی مہم میں دستخط کرتے ہوئے فوری طور پر مرکزی حکومت سے پاسپورٹ آفس کا قیام عمل میں لاتے ہوئے عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کہا ایم جی انور نے کہا پاسپورٹ خدمات کیلئے حیدرآباد میں دفتر جانا ایک پریشانی ہے اور اگر مقامی طور پر دفتر قائم کیا جائے تو یہ عوام کے لیے آسان ہوگا مرکزی اور ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ جلد پاسپورٹ افس کا قیام عمل میں لائے تاکہ مقامی عوام اپنا پاسپورٹ کو اسان طریقے سے حاصل کر سکے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وینوگوپال کرشنا نے کہا کہ سنگاریڈی کی عوام کو ضروریات کی مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کو مناسب اقدامات کرنے اور فوری طور پر پاسپورٹ دفتر قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اپنی تشویش کا اظہار کیا کہ عوام کیلئے حیدرآباد یا میدک کے پاسپورٹ آفس جانا وقت، رقم اور کوشش کے لحاظ سے ایک بوجھ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سنگاریڈی میں پاسپورٹ آفس کا قیام انتہائی ضروری ہے جو کہ ترقی کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کو عوام کی طرف سے خاص ردعمل مل رہا ہے۔ انہوں نے تعاون کیلئے رضاکارانہ طور پر آگے آنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔ رائل کالج کے منیجنگ ڈائریکٹر کرپانیدی پریدھا، مختلف انجمنوں کے قائدین ایم جی انور، ستیش، صلاح الدین، دشرتھ، ستیم، نوین اور دیگر نے پروگرام میں شرکت کی۔