سداسیوپیٹ میں 16تا 23 جولائی رضاکارانہ کاروبار بند ، اب تک 650 مثبت مریضوں کی شناخت
سنگاریڈی : کورونا متاثرین میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے ضلع سنگاریڈی کے کئی مقامات میںکورونا کے پھیلائو کی وجہ سے ہر 24 گھنٹے میں کورونا متا ثرین کی تعداد میں اضافہ ہی دیکھا جا رہا ہے ۔ سد ا سیو پیٹ میں تاجرین کی جانب سے 16 تا23 جولائی رضا کارانہ طور پر کاروبار کو بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے اور کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے تاجرین کی جانب سے اس طرح کا اقدام کیا گیا ہے ظہیرآباد میں بھی تاجرین کی جانب سے 17 تا26 جولائی تک کاروبابند رکھنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں محکمہ کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ کورونا کے علاج کیلئے خوفزدہ ہو کر خانگی دواخانوں پر رقم خرچ نا کریں بلکہ سرکاری دواخانوں سے رجوع ہو کر اپنا علاج کروائیں سرکاری دواخانوں میں تمام تر سہولتیں موجود ہیں کورونا کا علاج ہر جگہ ایک ہی ہے عوام کو چا ہیے کہ وہ ما سک کا لا زمی طور پر استعمال کریں اور اشد ضروری کام ہو تو ہی گھر سے باہر نکلیں اور فوری گھر واپس آجائیں ۔ سنگاریڈی 1 ‘ تلا پور 1 ‘ بلارم 1 ‘ امین پور 4 ‘ بیرم گوڑہ 4 ‘ چیریال 1 ‘ ظہیرآباد 1 مثبت مریض پائے گئے جبکہ ظہیرآباد کے تقریباً 83 مریضوں کو حیدرآباد علاج کیلئے روانہ کیا گیا ہے سرکاری دواخانہ سنگاریڈی کے کورونا وارڈ میں 23 افراد زیر علاج ہیں جبکہ مزید 4 افراد میں کو روناکی علا متیں پائی گئی ہیں ۔ ضلع سنگاریڈی میں 3453 افراد کی کورونا جانچ کی گئی ہے 425 کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی جملہ 650 مثبت کیس درج کئے گئے ہیں جبکہ 500 زیر علاج ہیں 424 ہوم کورنٹائن ہیں اسی طرح 126 افراد علاج کے بعد صحت یاب ہو کر گھر واپس ہو چکے ہیں ۔23 افراد کورونا وائرس سے اپنی جان گنوا چکے ہیں ۔سنگاریڈی میں بھی کورونا متاثرین میں اضا فہ دیکھا جا رہا ہے چنا نچہ عوام کو چا ہیے کہ وہ محکمہ صحت کی احتیا طی تدابیر پر سختی کے سا تھ عمل آوری کریں اور سرد چیزوں سے محفو ظ رہیں ضلع میں عوام آمد و رفت پر توجہ نا دیں اور کہیں بھی ہجوم والی جگہوں پر جانے سے پرہیز کریں تا کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکا جا سکے ۔ دیہی سطح پر محکمہ صحت کے عہدیدار عوام سے ملاقات کر تے ہوئے کورونا سے محفو ظ رہنے کی تلقین کر رہے ہیں اور دن میں دو مرتبہ ہو م کورنٹائن ہو چکے مریضوں سے فون پر ربط پیدا کیا جا رہا ہے ۔
