سنگاریڈی میں کسٹمر کیر ایگزیکٹیو کی مفت تربیت

   

سنگاریڈی 14 /فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنگاریڈی ضلع اقلیتی بہبود آفیسر ڈی۔ دیوجا کی اطلاع کے بموجب ظہیرآباد کے مسلم اقلیتی طلبا ء کیلئے ظہیرآباد میں 3 ماہ کا کورس ” کسٹمر کیر ایگزیکٹیو ” کی تربیت دیجائیگی۔ خواہشمند مسلم اقلیتی طلبا ء اپنی درخواستیں 15 فبروری تک متعلقہ سنگاریڈی ضلع اقلیتی بہبود آفس ‘ نیو کلکٹر یٹ آفس پر اپنے ضروری اسنادات جن میں ایس ایس سی میمو یا اس سے زائد تعلیمی سرٹیفیکٹ ‘ 1 عدد پاسپورٹ سائز فوٹو ‘ تحصیلدار کی صداقت نامہ کے ساتھ دیہی افراد کیلئے 1 لاکھ 50 ہزار اور شہرکے افرادکیلئے 2 لاکھ روپئے کا انکم سرٹیفیکٹ اور آدھار کارڈکی نقل کاپیاں داخل کرنا ہوگا۔ جس کیلئے عمر 18 سال تا 44 سال کے درمیان ہونی چاہیئے۔ مزید تفصیلات کیلئے دفتر سنگاریڈی ضلع اقلیتی بہبودسے رجوع ہوسکتے ہیں۔

تعزیتی نشست کا انعقاد
منچریال /14 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب حمید الدین صاحب موظف الکٹریکل انجینیئر کے سانحہ ارتحال پر جناب احمد سعید موظف ڈپٹی کلکٹر منچریال کی قیامگاہ پر ایک تعزیتی نشست منعقد ہوئی ۔ جس میں میونسپل منیجر موظف جناب سیف الدین غوری ظہیرآبادی ، جناب شریف صاحب، محمد نصیر الدین دیگر معززین نے شرکت کرتے ہوئے کہا کہ ممتاز صحافی اور اسٹاف رپورٹر سیاست جناب محمد عمادالدین کے والد محترم جناب حمید الدین موظف انجینئیر الکٹریکل کے سانحہ ارتحال پر گہرے رنج کا اظہار کیا اور کہا کہ مرحوم عزیز و اقارب ، دوست احباب کے چہیتے شریف النفس ہمدرد اور غمگسار پرخلوص انسان تھے ۔ جناب سیف الدین غوری ظہیرآبادی نے منچریال میں دوران ملازمت مرحوم انجینئیر صاحب کی رفاقت میں گذرے ہوئے خوشگوار لمحوں کو یاد کیا اور کہا کہ اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے اور پسماندگان میں صبر جمیل عطا کرے ۔ آمین ۔