سنگاریڈی میں کورونا وائرس کا ایک بھی مریض نہیں

   

ضلع کی عوام اپنے گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دیں ، کلکٹر ایم ہنمنت راؤ

سنگاریڈی25 ؍مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنگاریڈی ضلع میں کورونا وائر س کا ایک بھی مریض نہیں ہے ۔ ضلع میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے لاک ڈائون جیسے سخت اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ ضلع کی عوام کو چا ہیے کہ وہ اپنے گھر وںمیں رہنے کو ترجیح دیں۔ کیو نکہ مرض کورونا ایک ایسا مرض ہے جس کا علاج تنہائی ہے ۔ شدید ضرورت کے اوقات میں ہی گھروں سے باہر نکلیں اور فوری گھر واپس ہو جائیں ۔ ان خیالا ت کا اظہار ضلع کلکٹر سنگاریڈی ایم ہنمنت رائو نے ضلع ایس پی سنگاریڈی ایس چندرا شیکھر ریڈی ‘ ایڈ یشنل کلکٹر راجہ شری شاہ اورایڈیشنل کلکٹر ویرا ریڈی کے ہمراہ جدید کلکٹریٹ میٹنگ ہال سنگاریڈی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔انہوں نے اس موقع پر تہوار اُگادی کی مبارکباد پیش کی ۔ضلع کلکٹر ایم ہنمنت رائو نے کہا ضلع سنگاریڈی میں شام 7 ؍بجے تا صبح 6 ؍بجے تک کرفیو نافذالعمل رہیگا ۔لہذا عوام کو چا ہیے کہ وہ شام 6 ؍بجے سے قبل اشیائے ضروریہ کی خریدی کر تے ہوئے اپنے گھر پہنچ جائیں اور شام 6 ؍بجے سے قبل اشیائے ضروریہ کی دوکانات کو بندکردی جائیں۔کورونا وائر س کے پیش نظر عوامی منتخبہ نمائندوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ عوامی شعور بیدارکریں اور حکومت کی تمام تر احتیا طی تد ا بیر سے متعلق عوام کوآگا ہ کریں ۔کرفیو کے اوقات میںکسی کو بھی گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے ۔ اگر اتنی سخت ضرورت ہو توایسی صورت میں 100 نمبر پر ڈائیل کر تے ہوئے اطلا ع دیں۔ضلع کلکٹر ایم ہنمنت رائو نے کہا کہ ضلع سنگاریڈی میں 848 راشن شاپس ہیں جن پر کل سے فی کس 12 کیلو مفت چاول کی سربراہی عمل میں لائی جائیگی۔ عوام کو چا ہیے کہ وہ اطمینان و سکون کے سا تھ راشن شاپس سے چاول حاصل کر یں ۔ ہجوم کی شکل میں راشن شا پس پر نا پہنچیں ۔راشن شا پس پر چاول کا وافرذخیرہ موجود ہے عوام اطمینان رکھیں کہ تمام سفید راشن کارڈگیرندوں کو چاول کی فراہمی عمل میں آئیگی۔انہوں نے کہا کہ حاملہ خواتین کو لاک ڈائون کی وجہ پریشان ہو نے کی ضرورت نہیں ہے ان کی سہولت کیلئے ایمبو لینس اور دیگر دسہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنا یا جا رہا ہے ۔روزمرہ زندگی میں استعمال ہونے والی اشیاء میں کسی قسم کی کمی واقع نہیںہو گی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ پر فروخت کنندگان کے خلاف پی ڈی آئی ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائیگی۔دوکانداروں کو چا ہیے کہ وہ اپنے پاس موجود اشیاء کی حقیقی قیمتوںکی فہرست اپنی دوکانوں پر چسپاں کریں۔اگر کسی دوکان میںاشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی فہرست موجودنا ہو تو ایسی دوکانات کو سیز کر دیا جائیگا۔ زائد قیمتوں پر اشیائے ضروریہ کی فروخت کرنے والے دوکانداروںکی نگرانی کیلئے ایک ٹاسک فورس ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس میں ڈسٹرکٹ سیول سپلائی آفیسر ‘ تین آر ڈی اوز ‘ فوڈ انسپکٹر ‘ ڈرگ انسپکٹر اور میٹرولو جیکل آفیسر شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی مما لک کے سفر سے واپس ہونے والے 250 افراد کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کو 14 دن کی تنہائی میں رکھا گیا ہے ان کی معیاد تنہائی اندرون 10 دن میں مکمل ہونے والی ہے ان پر خصوصی نظر رکھی جارہی ہے اور ایسے افراد کے پا سپورٹ بھی تحویل میں لے لئے گئے ہیں14 دن کی تنہائی میں رہنے والے افراد کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر و ہدایت کی خلاف ورزی کریں تو ان کے پاسپورٹ ہمیشہ کیلئے منسوخ کئے جائینگے۔ضلع ایس پی سنگاریڈی ایس چندرا شیکھر ریڈی نے کہا کہ کورونا وائر س کے لاک ڈائون کے موقع پر عوام اپنے گھروں سے باہر نا نکلیں ۔ ضلع سنگاریڈی میں بکثرت ادویات کی کمپنیاںموجود ہیں لہذا عوام کوادویات کی کمی سے متعلق فکر مند ہونے کی چنداں ضرورت نہیں ہے۔عوام حکومت کی تمام تراحتیاطی تدابیر و ہدایات پر عمل آوری کریں ۔ ضلع سنگاریڈی میں اب تک تقریباً 600 گاڑیوں کو سیز کیا گیا ہے ۔ضلع ایس پی سنگاریڈی ایس چندرا شیکھر ریڈ ی نے کہا کہ ضلع میں کورونا وائر س کی ایک بھی شکایت درج نہیں ہوئی ۔کورونا وائرس سے متعلق افواہیں سوشیل میڈیا پر پھیلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔