سنگاریڈی میں کورونا کنٹرول روم کا قیام

   

سنگا ریڈی ۔ سنگا ریڈی میں کورونا کہ دوسرے مرحلے کے پھیلاؤ میں اضافے کو دیکھتے ہوئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے عوام سے اپیل کرتے ہوئے ضلع کلکٹر ہنمنت راؤ نے کہا کہ کورونا متاثرین کے علاج پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے سنگا ریڈی کلکٹریٹ میں ایک کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایا گیا ہیں جو کہ کویڈ سے متعلقہ کسی بھی مسئلے پر کنٹرول روم پر فون کرکے تفصیلات معلوم کیا جا سکتا ہے کویڈ سے متعلق کسی بی معاملے میں کسی بھی قسم کا شکوک و شبہات کو ختم کیا جائے گا کلکٹر نے کہا کہ 24 گھنٹے کنٹرول روم اپنے خدمات انجام دے گا۔

اقلیتی اقامتی گرلز اسکول میں داخلوں کیلئے درخواستیں مطلوب
جگتیال ۔ جگتیال اقلیتی اقامتی اسکول برائے نسوان ون1پرنسپل ٹی سچترا نے اپنے صحافتی بیان میںکہاکہ گرلزاسکول میں طالبات کیلئے جماعت واری داخلوںکیلئے درخواستیں مطلوب ہیں۔انٹرمیڈیٹ سال اولMPC کیلئے مسلم میناریٹیزکیلئے30 اورنان میناریٹیزکیلئے10 نشستیںاورBi PCکیلئے میناریٹیز کیلئے30 اورنان میناریٹی کیلئے10 نشستوں کے علاوہ دیگرجماعتیںدہم نہم ہشتم ہفتم اور دیگر جماعتوں میں داخلوںکیلئے درخواستیں مطلوب ہے ٹیمریزکے آن لائن ویب سائٹ پر درخواست داخل کرسکتے ہیں۔مزید تفصیلات کے لئے 7331170846 اور 8121774975 پر ربط پیدا کریں