سنگاریڈی میں گذشتہ تین دن سے مسلسل بارش

   

زرعی شعبہ کے کام کاج اور شجرکاری ، برسات میں فائدمند

سنگاریڈی: ضلع سنگاریڈی میں موسم بر سا ت کے آغاز کے بعد گذشتہ 3 دنوں سے مسلسل بارش کا آغاز ہو چکا ہے کسانوں کی جانب سے زرعی شعبہ کے کام کاج کا آغاز زور و شور ہو چکا ہے تخم ریزی کے علاوہ پودوں کی شجر کاری بھی کی جا رہی ہے کسان فائدہ مند درختوں کی شجر کاری پر توجہ دے رہے ہیں ۔جس میں آم ‘ جام ‘ پپئی ‘ سپوٹا ‘ لیمو شامل ہیں محکمہ زراعت و ہا رٹیکلچر کی جانب سے کسانوں کو کم خرچ میں منا فع بخش کاشت کرنے کے طریقوں سے واقف کروایا جا رہا ہے ۔ مو ضع کنگٹی اور دولت آباد کی سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹرافک کو مشکلات کا سا منا کرنا پڑ رہا تھا ضلع سنگاریڈی کنگٹی میں 90 ملی میٹر‘ سرگہ پور 37 ایم ایم‘ کلہیر 48 ایم ایم ‘ نا رائن کھیڑ 17 ایم ایم ‘ رائیکوڈ 55 ‘ منور 55 ‘ نیا لکل 14 ‘ ظہیرآباد 41 ‘ مخدوم پلی 28 ‘ کوہیر 43 ‘ جھرہ سنگم 16 ‘ من پلی 29 ‘ سب سے زیادہ اندول میں 152 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ وٹ پلی 40 ‘ پلکل 30 ‘ سد اسیو پیٹ 20 ‘ سنگاریڈی 24 ‘ کونڈا پور 31 اور جنارم 30 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔ ضلع کے بڑے آبی پراجکٹس میں گذشتہ تین یوم کی بارش سے خا طر خواہ ذخیرہ آب میں کوئی اضافہ نہیں ہوا محکمہ مو سمیات کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ اندرون 24 گھنٹے مزید بارش ہو گی ۔ ضلع کلکٹر سنگاریڈی ایم ہنمنت رائو حلقہ اسمبلی اندول کا دورہ کر تے ہوئے شجر کاری میں حصہ لیا اور زرعی شعبہ کے کاموں کاجائزہ لیا ۔ اس موقع پر کرانتی کرن رکن اسمبلی اندول ‘ پی ۔ منجو شری چیرمین ضلع پریشد سنگاریڈی موجود تھے ۔ بی۔ وجئے لکشمی چیرمین بلدیہ سنگاریڈی نے وارڈ نمبر 31 میں شجر کاری کی ۔ اس موقع پر لتا وجیئندر ریڈی وائس چیرمین بلدیہ بھی موجود تھے۔