سنگاریڈی ۔ پولیس پریڈ گرائونڈ سنگاریڈی پر آج پولیس یوم شہیدان تقریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔ ضلع ایس پی سنگاریڈی ایس چندرا شیکھر ریڈی نے شہید ہوئے پولیس جوانوں کو گل ہائے عقیدت پیش کر تے ہوئے خراج پیش کیا۔ ضلع ایس پی ایس چندرا شیکھر ریڈی نے کہا کہ سال 2019 اور2020 کے درمیان ملک گیر سطح پر جملہ 264 پولیس ملا زمین نے آن ڈیوٹی خدمات انجام دیتے ہوئے ملک کی اور ملک کے عوام کی جان و مال کی حفا ظت کیلئے اپنی قیمتی جانوں کی قربانی دی ۔سابق میں ضلع سنگاریڈی کے 4 پولیس ملا زمین مختلف واقعات میں اپنی جانیں قربان کیں جن میں سرگا پور پولیس اسٹیشن سے تعلق رکھنے والے جنگیا ‘ جنا رام پولیس اسٹیشن سے تعلق رکھنے والے آر ستیہ نارائن ‘ سنگاریڈی پولیس اسٹیشن سے تعلق رکھنے والے ایلیااور کنگٹی پولیس اسٹیشن سے تعلق رکھنے والے سریش شامل ہیں ۔ضلع ایڈ یشنل ایس پی سنگاریڈی کے۔ سوجنیا نے ملک گیر سطح پر شہید ہونے والے 264 شہید وں کی تفصیلات پیش کی ۔اس موقع پرڈی ایس پی سنگاریڈی پی سرید ھر ریڈی ‘ ایس بی انسپکٹر سرینواس نائیڈو ‘ ڈی سی آربی انسپکٹر رام کرشنا ریڈی ‘سنگاریڈی ٹائون سی آئی وینکٹیش‘ رورل انسپکٹر شیوا ‘ پولیس اسو سی ایشن صدر درگا ریڈی ‘ پولیس اسو سی ایشن خازن آصف علی کے علاوہ شہید پولیس ملا زمین کے افراد خاندان نے شرکت کی ۔
گمبھی راؤ پیٹ میں پولیس یوم شہیداں تقریب کا انعقاد
گمبھی راؤ پیٹ ۔راجننہ سرسلہ ضلع کے چندورتی منڈل میں واقع شہدائے پولیس مینار پر ضلع ایس پی بی کے راہول ہیگڈے اور ضلع کلکٹر دیور کنڈا کرشنا بھاسکر۔ڈی ایس پیز چندرا شیکھر،چندراکانت ودیگر نے پولیس سلامی کے بعد پھول مالا پیش کرتے ہوئے ان پولیس ملازمین اور فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر شہید ملازمین کے خاندان کو تحفہ اور پرسکار پیش کئے گئے۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر اور ایس پی نے پولیس ملازمین کو فرض شناسی کے اپنی خدمات انجام دیتے ہوئے سماج میں نمایاں مقام حاصل کرنے پر زور دیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی چندرا شیھکر،چندرا کانت کے علاہ سرکل انسپکٹرزموگلی،نوین کمار،رجنی کانت،محمد سرور،بنسی لال،وینکٹ نرسیا،وغیرہ موجود تھے۔