بین ریاستی4 اسمگلرس گرفتار
سنگاریڈی۔ 15 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع سنگاریڈی میں گانجے کی غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف پولیس نے بڑی کارروائی انجام دی۔ ایس۔نیب (S-NAB) اور منی پلی پولیس کی مشترکہ کارروائی میں 260 کلو گرام ممنوعہ خشک گانجہ برآمد کیا گیا، جس کی مالیت تقریباً 1.30 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔پولیس نے اس موقع پر چار بین ریاستی اسمگلروں کو گرفتار کر کے دو گاڑیاں (ریڈ بریز کار TS07FP0710 اور بولیرو OD04L8885)، چار موبائل فونز، 130 گانجے کے پیکٹ اور نقد رقم 17,500 ضبط کی قابل اعتماد اطلاع پر، ضلع ایس پی پریتوش پنکج آئی پی ایس کی ہدایت پر کونڈا پور انسپکٹر سمن کمار، منی پلی ایس آئی راجیش نائک اور نارکوٹک انالیسس برانچ انسپکٹر ناگیشور راؤ نے اپنی ٹیم کے ساتھ دکن پلی کے قریب گاڑیوں کی تلاشی لی۔ اس دوران دونوں گاڑیوں سے بھاری مقدار میں گانجہ برآمد ہوا۔تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزمان گانجہ چندراگیری، گنجم ضلع (اوڈیشہ) سے لا کر مہاراشٹر کے مالیگاؤں میں فروخت کے لیے لے جا رہے تھے۔ گرفتار شدگان کی شناخت پتارا پریچا، ڈیوڈ پال، دھراچند پائیک اور سنجیو کمار پریچا کے طور پر ہوئی ہے، جو سب اوڈیشہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں ایس پی پریتوش پنکج نے اس کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی کہ اگر کوئی شخص گانجہ یا دیگر منشیات کی کاشت یا سپلائی میں ملوث ہو تو اطلاع سنگاریڈی ایس نیب نمبر 8712656777 پر دیں۔ اطلاع دہندگان کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔