سنگاریڈی میں 12 اپریل کو جلسہ شہادت علیؓ وجلسہ جنگ بدر

   

سنگا ریڈی 5 اپریل) سیاست ڈسٹرکٹ نیوز( مولانا محمد کریم الدین شاہ غوثوی صدر مرکزی اہلسنت والجماعت سنگاریڈی کی اطلاع کے مطابق مرکزی اہلسنت والجماعت سنگا ریڈی کے زیر اہتمام 12 اپریل بروز چہار شنبہ بعد نماز تراویح ٹھیک دس بجے مسجد بسم اللہ جلال سنگا ریڈی شہادت حضرت علی جنگ بدر جلسہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ مولانا جعفر محی الدین قادری خطاب کریں گے تمام مسلمانوں سے جلسہ میں شرکت کی گزارش کی۔
آتماکور میں آبدار خانہ کا افتتاح
آتماکور /5 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر ونپرتی تیجس نند لال پوار نے آج اچانک آتماکور ٹاؤن کا دورہ کیا ، زیر تعمیر انٹرگئیریٹ مارکٹ کے کاموں کا جائزہ لیا اور متعلقہ کنٹراکٹرس سے کہا کہ کاموں کی جلدازجلد تکمیل کریں ۔ بعد اذاں وارڈ نمبر 2 میں آتماکور بلدیہ کی جانب سے قیام آبدار خانہ کا افتتاح انجام دیا گیا ۔ اس موقع پر انھوں نے کہا گرما میں پانی پیلانا بہت بڑا کام ہے ، صاف صفائی کا خیال رکھیں اور ٹھنڈا پانی پلانا بہت اچھا کام ہے اس موقع پر چئیرپرسن گایتری روی کمار اور بلدیہ کمشنر بی این کے رامیش نے ضلع کلکٹر کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے استقبال کیا گیا ۔ اس موقع وائس چیئرمین وجئے بھاسکر ریڈی، کونسلر اشون کمار، مہیشوری، پوششی، ناگالکشمی، شیخ محسن الدین، کواپشین ممبر محمد ریاض علی، کرشن چند،اور دیگر موجود تھے۔