سنگا ریڈی۔ 15 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مرکزی میلاد جلوس کمیٹی سنگا ریڈی نے جشن میلاد النبیؐ جلوس کی تیاریوں کے سلسلے میں ڈی ایس پی سنگا ریڈی سے ملاقات کی جس میں الحاج محمد خواجہ، مولانا ذاکر حسین، افضل حسین صدیقی، معراج خان ، ہاشمی، سمیر حسین اور دیگر نے ملاقات کی اور ایک یادداشت پیش کی ڈی ایس پی سے ملاقات کے بعد انہوں نے کہا کہ ڈی ایس پی نے کہا کہ علماء و مشائخین حیدرآباد کی ہدایت بھی یہی ہے کہ 19 ستمبر کوہی جلوس نکالا جائے اس بات پر اتفاق کرتے ہوئے 19 ستمبر بروز جمعرات بعد نماز ظہر جشن عید میلاد النبیؐ جلوس نعل صاحب گڈا چوراستہ سے فیضی چوک شانتی نگر آئی بی گیسٹ ہاؤس روڈ سے جامع مسجد پر جلوس کا اختتام ہوگا۔