سنگاریڈی میں 29 ستمبر کو صحافیوں کی ضلعی کانفرنس، شرکت کی اپیل

   


سنگاریڈی 24 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) الحاج ایم اے قادر فیصل اسٹیٹ سیکریٹری ٹی یو ڈبلیو جے ( آئی جے یو ) نے صحافتی بیان میں بتا یا کہ 29 ستمبر بروز جمعرات صبح 10بجے ضلع پریشد میٹنگ ہال سنگاریڈی میں تلنگانہ اسٹیٹ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس ( آئی جے یو ) کے زیر اہتمام ” ضلعی کانفرنس ” منعقد ہوگی جس میں سارے ورکنگ جرنلسٹس کیلئے اکریڈیشن کارڈس کی اجرائی، رہایشی پلاٹس و مکانات، صحافیوں کے بچوں کو مفت تعلیم، ہیلت کارڈس کے علاوہ دیگر مسائل پر غور وغوص کیا جائے گا۔ انہوں نے یونین کے ضلعی قائدین و پریس کلب ذمہ داروں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے مقامات سے کثیر تعداد میں صحافیوں کی شرکت کو یقینی بناتے ہوئے صحافیوں کے لئے منعقد شدنی مذکورہ ایک روزہ ” چلو سنگاریڈی ، ضلعی کانفرنس ” کو کامیابی سے ہمکنار کریں۔ انہوں صحافیوں سے بپابندی وقت شرکت کی درخواست کی۔