جگاریڈی و نرملا جگاریڈی کی کامیاب کوشش، سڑکوں و دیگر کاموں کا عنقریب آغاز
سنگاریڈی ۔30 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )چیف منسٹر ریونت ریڈی کی خصوصی توجہ اور جگاریڈی ورکنگ پریسیڈنٹ ٹی پی سی سی نرملا جگا ریڈی چیئرمین انڈسٹریز تلنگانہ کی کوششوں کے نتیجے میں سداسیو پیٹ اور سنگاریڈی میونسپلٹیوں کی ترقی کیلئے مجموعی طور پر 37 کروڑ 40 لاکھ روپے منظور کیے گئے ہیں۔ حکومت نے اربن انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ کے تحت ان فنڈز کی اجرائی کے احکامات (G.O) جاری کیے۔سداسیو پیٹ میونسپلٹی کو 18 کروڑ 70 لاکھ روپے جبکہ سنگاریڈی میونسپلٹی کو بھی 18 کروڑ 70 لاکھ روپے منظور کیے گئے ہیں۔ ان رقوم سے دونوں بلدیات میں مختلف ترقیاتی کام انجام دیے جائیں گے جو بہت جلد شروع ہوں گے۔سداسیو پیٹ میونسپلٹی میں انجام دیے جانے والے ترقیاتی کام مختلف محلوں میں سی سی سڑکوں اور نالیوں (ڈرین) کی تعمیری اوب چرو (تالاب) کی خوبصورتی کے لیے 1.5 کروڑ روپے گاندھی چوک کی تزئین و آرائش کے لیے 50 لاکھ روپے ایّپّا مندر تا پی ایس ایم ایل روڈ کے درمیان سینٹرل میڈین اور لائٹنگ کے لیے 1.6 کروڑ روپیڈبل بیڈ روم کالونیوں کے اطراف بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے 50 لاکھ روپے میونسپل حدود میں ہائی ماسٹ لائٹنگ کی تنصیب کے لیے 30 لاکھ روپے گرو نگر کالونی میں پارک کی تعمیر و ترقی کے لیے 50 لاکھ روپے سداسیو پیٹ کے عوام نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایل اے جگّاریڈی کی کوششوں سے علاقے میں طویل عرصے سے درکار ترقیاتی کام اب حقیقت بننے جا رہے ہیں۔ مقامی عوامی نمائندوں اور سماجی تنظیموں نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان فنڈز سے بلدی حدود میں شہری سہولتوں میں نمایاں بہتری آئے گی۔