سنگاریڈی پولیس آفس میں مہاتما گاندھی کو خراج: ایس پی پریتوش پنکج

   

سنگاریڈی۔ 2 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 155ویں یومِ پیدائش کے موقع پر ضلع پولیس آفس سنگاریڈی میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی اس موقع پر ضلع ایس پی پریتوش پنکج آئی پی ایس نے گاندھی جی کی تصویر پر پھول مالا پیش کرتے ہوئے انہیں بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ایس پی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مہاتما گاندھی جی نے نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا کو امن، عدم تشدد اور سچائی کا پیغام دیا۔ ان کی جدوجہد آزادی کی تاریخ کا سنہرا باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی جی کے اصولوں پر چل کر ہی ہم ایک پرامن اور متحد معاشرے کی تعمیر کرسکتے ہیں ایس پی پریتوش پنکج نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ گاندھی جی کی تعلیمات کو اپنائیں اور سماج میں ہم آہنگی، بھائی چارہ اور انصاف کے قیام میں کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں گاندھی جی کے نظریات کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے اس موقع پر ڈی سی آر بی انسپکٹر رمیش، آر آئی دانیال، ڈی پی او کے مختلف شعبہ جات کے عملہ اور کثیر تعداد میں پولیس عہدیدار و ملازمین موجود تھے۔