سنگا ریڈی ۔ سنگا ریڈی میں جگا ریڈی رکن اسمبلی سنگا ریڈی و ورکنگ پریسیڈنٹ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے احتجاجی دھرنا منظم کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی مرکزی حکومت کانگریس پارٹی سے خوفزدہ ہوکر بار بار گاندھی خاندان کو ای ڈی آفس پوچھ تاچھ کیلئے بلاکر پریشان کر نے کی کوشش کر رہی ہے کانگریس پارٹی ملک میں دوبارہ اقتدار حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی منصوبہ بند انداز میں راہول گاندھی اور سونیا گاندھی کو آئی ڈی آفس بلاکر پوچھ تاچھ کے ذریعے انہیں پریشان کرنے کی کوشش کر رہی ہے مرکزی حکومت تحقیقاتی ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہی ہے راہل گاندھی اور دیگر کانگریس اراکین پارلیمنٹ کی گرفتاری پر کہا کہ کیا حکومت کے خلاف احتجاج بھی نہیں کیا جا سکتا ایسا لگتا ہے کہ ہر آواز کو کمزور کیا جا رہا ہے کانگریس پارٹی ملک میں عوامی مسائل کی یکسوئی کے لئے ہمیشہ آواز اٹھاتے آئی ہے مہنگائی سے عوام پریشان حال ہے پکوان گیس پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے غریب عوام کو مشکلات سے گزر بسر کرنا پڑ رہا ہے۔