سنگاریڈی کورونا متاثرین کو آکسیجن کی فراہمی

   

رکن اسمبلی جگا ریڈی کی مقامی کمپنی کے ذمہ داروں سے ملاقات
حیدرآباد۔ کانگریس رکن اسمبلی جگاریڈی نے کورونا کے کیسس میں اضافہ کے پیش نظر اپنے حلقہ انتخاب سنگاریڈی کی عوام کو آکسیجن کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے لکشمی وینکٹیشور انٹر پرائزس انڈسٹریل گیس سپلائی کمپنی کا دورہ کرتے ہوئے ذمہ داروں سے ملاقات کی۔ سنگاریڈی اسمبلی حلقہ کے عوام کی آکسیجن کی ضروریات کی تکمیل کیلئے انہوں نے منیجنگ ڈائرکٹر وینکٹیشور راؤ اور کمپنی کے ذمہ دار ابھینو سے بات چیت کی۔ جگاریڈی نے کہا کہ سنگاریڈی میں کورونا سے متاثرہ افراد کو گیس کی سربراہی میں اولین ترجیح دی جائے۔ ضلع کلکٹر ہنمنت راؤ، جوائنٹ کلکٹر راجیش سے بھی جگا ریڈی نے اس مسئلہ پر بات چیت کی۔ انہوں نے ایک اور خانگی انڈسٹری کے ذریعہ گیس حاصل کرنے کا تیقن دیا تاکہ سنگاریڈی کے عوام کی ضروریات کی تکمیل ہوسکے۔ گنیش گیس کمپنی پوچارم ولیج نے بھی آکسیجن کی سربراہی سے اتفاق کیا ہے۔ سنگاریڈی اسمبلی حلقہ کے عوام گیس کی ضرورت کے سلسلہ میں کونسلر حفیظ سے فون نمبر 7013524130 یا پھر رکن اسمبلی کیمپ آفس فون 08455-278355 پر ربط قائم کرسکتے ہیں۔ جگاریڈی نے کہا کہ ان نمبرات کے علاوہ پارٹی مقامی قائدین سے کسی بھی وقت ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔