تال میل کے ذریعہ سرکاری اسکیمیں عوام تک پہنچائیں: ضلع کلکٹر
سنگا ریڈی 7 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنگاریڈی ضلع عوام کی ترقی ہمارا نصب العین ہے حکومت کا ایک ایک روپیہ عوام تک پہنچنا چاہیے عہدیداروں کو چاہئے کہ وہ تال میل سے عوام کو سرکاری اسکیمیں فراہم کریں اور ترقیاتی کاموں کو جلد تک مل کرنے کی ہدایت دی گئی سنگاریڈی میں ترقیاتی پروگراموں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کوآرڈینیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی (DDCMC) کا اجلاس کلکٹریٹ کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا میدک رکن پارلیمنٹ رگھونندن راؤ، ظہیرآباد کے رکن پارلیمنٹ سریش شیٹکر، اراکین اسمبلی ایم ایل سی انجی ریڈی اور ملکا کوموریہ، ٹی جی آئی آئی چیرمین نرملا جگاریڈی، اور ضلع کلکٹر کرانتی نے اجلاس میں شرکت کیے مختلف محکموں کے عہدیداروں ترقیاتی کاموں پر روشنی ڈالی رگھو نندن راؤ رکن پارلیمنٹ میدک سریش شیٹکر رکن پارلیمنٹ ظہیر اباد نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے ذریعہ چلائی جارہی مختلف فلاحی اسکیموں کا جائزہ لیا خاص طور پر دیہی ترقی، غریبوں کی فلاح و بہبود، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ہو رہے کاموں پر توجہ دینے کہا جمع کرائی گئی تفصیلات کی بنیاد پر مسائل کی نشاندہی کی گئی اور ان کے حل کے لیے مناسب تجاویز پیش کی گئیں محکمہ صحت کی جانب سے دیہاتوں میں عوام کے علاج پر توجہ دینے کہا اور محکمہ زراعت کی جانب سے کسانوں کے مسائل کو حل کرتے ہوئے انہیں اناج کی پیداور میں اضافے کے لیے مشورہ دینے کی اپیل کی ۔