سنگا ریڈی ۔ آئیٹا تلنگانہ کی جانب سے ضلع سنگا ریڈی کے عبدالرحمن ایس اے(بیالوجی رنجول) ,سلمہ خاتون (ٹی جی ٹی اردوکندی منڈل،سنگاریڈی) اور عرفان ندوی جامعہ فاطمہ نسوان کو آل انڈ یا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن کی جانب سے اردو مسکن ہال خلوت حیدرآباد میں پروفیسر سلیمان صدیقی کے بدست ایوارڈ دیا گیا۔ آئیٹا ضلع سنگاریڈی کے صدر سراج احمد ،سیکریٹیری محمد محسن،نائب صدر سید وحیدالدین ، شریک معتمد ، معیزالدین ،خاتون کنوینر،امتہ الرحیم نے ضلع سنگا ریڈی سے ایوارڈ حاصل کر نیاسا تذہ کو مبارک باد پیش کی۔
جگتیال میں سڑک حادثہ ، خاتون ہلاک، دو زخمی
جگتیال ۔ کریم نگر شاہرہ کنڈا گٹو کے قریب موٹر سائیکل اور لاری ٹپر کے درمیان ٹکر موٹر سائیکل پر سوار راجوا نامی خاتون لاری کے پچھلے ٹائر میں آکر فوت مزید دو افراد شدید زخمی زخمیوں جگتیال سرکاری دواخانہ کیے منتقل ٹپر تیز رفتار ہونے سے کوفی دور تک روند دیا۔
