سنگاریڈی کے آر ستیہ نارائنا ممبر پبلک سرویس کمیشن نامزد

   

Ferty9 Clinic

سنگاریڈی : مسٹر آر ستیہ نارائنا سینئر جرنلسٹ و سابق ایم ایل سی سنگاریڈی کو حکومت تلنگانہ نے ممبر تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن ( ٹی ایس پی ایس سی) نامزد کیا ہے۔ مسٹر آر ستیہ نارائنا 30 سال سے زائد عرصہ سے صحافت سے وابستہ رہے اور نامور تلگو اخبارات میں بحیثیت اسٹاف رپورٹر و بیورو رپورٹر خدمات انجام دی۔ تحریک تلنگانہ میں سرگرم رول ادا کیا۔ وہ گرائجوئٹ حلقہ سے ایم ایل سی بھی منتخب ہوے تھے لیکن اپنے انتخاب کے ایک سال بعد ہی ٹی آر ایس سربراہ کے سی آر کی ہدایت پر مستعفی ہوگئے۔ ٹی آر ایس پارٹی میں کئی عہدوں پر خدمات انجام دی۔ مانجیرا اور سنگور کے پانی کے علاوہ تلنگانہ میں قلت آب اور کسانوں کے مسائل پر کتب اور مضامین تحریر کئے۔ جرنلسٹ یونین قائد کے طور صحافیوں کے حقوق کے لیے جدجہد کی۔ وہ کئی عوامی تنظیموں سے وابستہ ہیں۔ مسٹر آر ستیہ نارئنا نے اپنی نامزدگی پر چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرا شیکھر راؤ ، وزیر فینانس ہریش راو، وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راو اور دیگر وزراء سے اظہار تشکر کیا۔ آر ستیہ نارائنا کو ایم اے قادر فیصل اسٹیٹ سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ، اردو صحافی ایم اے خالق حسینی ، مسعود امتیاز احمد خان، حافظ شیخ عارف ، ایم اے متین ، محمد اکمل ، محمد شمس الدین، محمد صدیق ، محمد حاجی علی سداسیوپیٹ ، محمد فاروق حسین میدک، محمد کلیم الرحمٰن سدی پیٹ ، حافظ ایم۔اے قیوم میدک نے مبارکباد دی۔