سنگاریڈی کے موضع ملکہ پور میں اسکول کا افتتاح

   

سنگا ریڈی ۔20 جون۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سنگا ریڈی کے کنڈا پور منڈل کے موضع ملکہ پور میں تلنگانہ یوم تاسیس تقریب کے تحت چنتا پربھاکر چیئرمین ہنڈ لوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن تلنگانہ نے اسکول کا افتتاح کیا ، اس موقع پر ویرا ریڈی ایڈیشنل کلکٹر ، مانیکیم نائب صدر ڈی سی سی بی بینک ، منوج ریڈی صدر منڈل اس موقع پر موجود تھے ۔ چنتا پربھاکر نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے سرکاری اسکولز میں معیاری تعلیم پر توجہ دیتے ہوئے طلباء کو بہتر تعلیم دینے کے علاوہ اسکول بلڈنگ کی تعمیر و مرمت کے کام بھی انجام دیئے جا رہے ہیں ۔ میرا گاؤں میرا اسکول پروگرام کے تحت کارپوریٹ کی طرز پر تعلیم پر توجہ دی جا رہی ہے ہر اسکول میں صاف صفائی پانی کی سپلائی اور دیگر کاموں پر توجہ دی جا رہی ہے انہوں نے عوام سے خواہش کی کہ وہ اپنے بچوں کو بہتر تعلیم یافتہ بنانے کے لیے بچپن سے ہی تعلیم کے طرف راغب کروائیں تاکہ آگے چل کر اعلی تعلیم حاصل کرنے میں آسانی ہو سکے۔