سنگاریڈی گرلزڈگری کالج کو عالمی معیارکاتعلیمی مرکزبنایاجائے گا

   

تمام تر جدیدسہولتوں کی فراہمی کے اقدامات ‘چیف منسٹرسے نمائندگی کاتیقن:جگاریڈی
سنگاریڈی20 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگا ریڈی سابق رکن اسمبلی سنگاریڈی و ورکنگ پریسیڈنٹ تیلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اور نرملا جگا ریڈی چیئرمین انڈسٹریز تلنگانہ نے سنگا ریڈی وومنس ڈگری کالج کو عالمی معیار کا تعلیمی مرکز بنانے تمام اقدامات کرنے کے لیے حکومت سے نمائندگی کی جائے گی سنگاریڈی کے گورنمنٹ وومنس ڈگری کالج کو ایک ہزار طالبات کے لیے جدید ہاسٹل اور کالج بلڈنگز کے ساتھ ایک شاندار تعلیمی کیمپس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے ہاسٹل، ڈائننگ ہال، کلاس رومز، لیبارٹریز، لائبریری اور آڈیٹوریم کی تعمیر کے تخمینے اور ڈیزائن کی تیاری پر فوری کام شروع کر دیا گیا ۔کالج کے معائنہ کے موقع پر جگا ریڈی اور نرملا جگا ریڈی نے کہا کہ آنے والے وقت میں یہ ادارہ سنگاریڈی کی لڑکیوں کے لیے ترقی اور خودمختاری کی نئی راہیں بنے گا ہاسٹل سہولیات‘ایک ہزار طالبات کے لیے کشادہ ہاسٹلز کی تعمیر‘ہر کمرہ آرام دہ اور کشادہ، مطالعے اور رہائش کے لیے موزوں جدید ڈائننگ ہال جس میں ایک وقت میں طالبات کھانا کھا سکیں اسٹڈی ہالز، انڈور گیمز روم، وزیٹرز روم، اور جدید کچن سیکیورٹی کے سخت انتظامات: CCTV، بایومیٹرک انٹری، خواتین سیکیورٹی اسٹاف رہے گا تعلیمی انفراسٹرکچر جدید کلاس رومز اسمارٹ بورڈز کے ساتھ جدید لائبریری ‘کمپیوٹر لیب سس سائنس لیبز (فزکس، کیمسٹری، بایولوجی) اور لینگویج لیب نشستوں پر مشتمل آڈیٹوریم، سیمینارز اور ثقافتی پروگرامز کے لیے جگہ ہوگئی۔ جگا ریڈی نے کہا کہ اس کالج کو ایک بہترین ماڈل ادارہ بنانا میرا خواب ہے۔ اگر ڈیزائن اور تخمینہ 10 اکتوبر تک تیار ہو جاتا ہے تو چیف منسٹر ریونت ریڈی، وزراء دامودر راج نرسمہا، سریدھر بابو اور وویک کے سامنے منصوبہ پیش کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ میں یہاں ایک فرد کی حیثیت سے آیا ہوں، لیکن میرا مقصد ایک ادارہ کالج ترقی کرے طالبات اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں تو فخر کی بات ہوگی یہ منصوبہ صرف ایک کالج تک محدود نہیں، بلکہ آنے والے وقت میں سنگاریڈی اور اطراف کی ہزاروں طالبات کے مستقبل کی ضمانت ہے۔ ریگنگ مخالف سخت اقدامات، جدید سہولیات، اور محفوظ ماحول کے ساتھ یہ ادارہ تیلنگانہ کی تعلیمی ترقی کی نئی شناخت بنے گا۔