سنگاریڈی گورنمنٹ میڈیکل کالج میں بیداری پروگرام کا انعقاد

   

Ferty9 Clinic

سنگا ریڈی 12 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنگاریڈی گورنمنٹ میڈیکل کالج میں یونیورسل ہیلتھ کوریج ڈے 2025 کے موقع پر ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ لیگل سرویسس اتھاریٹی کی سکریٹری بی سوجنیا نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے اس پروگرام میں شرکت کی اور خطاب کیا اس موقع پر سوجنیا نے کہا یونیورسل ہیلتھ کوریج اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بہت ضروری ہے کہ ہر شخص کو بغیر مالی بوجھ کے معیاری طبی خدمات میسر ہوں۔ انہوں نے واضح کیا کہ صحت ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور اس کے لیے عوام میں سرکاری صحت کی اسکیموں، انشورنس اسکیموں اور ایمرجنسی سروسز کے بارے میں شعور بیدار کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی اور شہری علاقوں میں لوگوں کو یکساں طبی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے حکومتی اقدامات پر قانونی آگاہی کی ضرورت ہے۔انہوں نے زچہ و بچہ کی صحت، بزرگوں کی صحت اور معذور افراد کے لیے خصوصی طبی خدمات کی اہمیت کو بیان کیا۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ بروقت میڈیکل چیک اپ کروا کر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور معمولی بیماریوں کو نظر انداز نہ کریں۔ انہوں نے سرکاری اسکیموں جیسے عروج شری، مفت ٹسٹ، 104/108 کے بارے میں بیداری بڑھانے کا مشورہ دیا انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں لیگل ایڈ کلینکس کے ذریعہ غریب اور مستحق مریضوں کو قانونی رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں مساوات، مریض کے احترام اور آگاہی کو فروغ دینا ہر ایک کی ذمہ داری ہے پروگرام میں میڈیکل کالج کے فیکلٹی، طلباء اور ہیلتھ سٹاف نے شرکت کی۔