ٹریفک قوانین کے مطابق گاڑیاں چلانے نوجوانوں کو چنتا پربھاکر کا مشورہ
سنگا ریڈی ۔یکم اگسٹ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چنتا پربھاکر سابق رکن اسمبلی و چیئرمین ہینڈ لوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن تلنگانہ نے سنگا ریڈی میں اپنے کیمپ آفس پر اپنے خرچ کے ذریعے حلقہ اسمبلی سنگا ریڈی کے نوجوانوں کو لائیسنس کی اجرائی کیلئے 11 دن تک درخواستیں حاصل کرتے ہوئے بنا کسی خرچ کے لائیسنس جاری کروانے کا اعلان کیا ۔ کل لرننگ لائیسنس جاری کرنے کیلئے پروگرام منعقد کرتے ہوئے 500 سے زیادہ افراد کو لرننگ لائیسنس جاری کیے جس میں ڈرائیونگ کیلئے فور ویلر بائیک ٹریکٹر آٹو چلانے کے لیے نوجوانوں نے اپنی جانب سے درخواستیں پیش کی جس میں لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ لرننگ لائیسنس جاری کرتے ہوئے سنگاریڈی میں باقی کے لرننگ لائیسنس کیمپ آفس میں روزآنہ دیئے جائیں گے اور بعد میں مستقل طور پر لائیسنس بھی جاری ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے سے لائیسنس نہ ہونے پر جرمانہ عائد ہوتے ہیں ، لائیسنس حاصل کرنے کے بعد ٹریفک قوانین کے مطابق موٹر گاڑی اور بائیک چلائیں اور بہ حفاظت سفر کریں ۔ مانک راؤ رکن اسمبلی ظہرآباد نے کہا کہ گاڑی چلانے والے فرد کیلئے لائیسنس کا ہونا ضروری ہے۔ اس موقع پر وجے لکشمی چیئرمین بلدیہ ، پربھو گوڑ چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ، وجندر ریڈی ، ملا ریڈی ، شیخ رشید اور دیگر قائدین موجود تھے۔