نئی دہلی26مارچ(سیاست ڈاٹ کام )سنگاپور ایئرلائنس نے ممبئی سے سنگاپور جانے والے طیارے ایس کیو-423میں بم دھماکے کی دھمکی ملنے کی تصدیق کی ہے ۔طیارہ مقامی وقت کے مطابق 26مارچکو تقریباً آٹھ بجے سنگاپور پہنچا تھا۔طیارے میں 263مسافر سوار تھے ۔ایئرلائنس نے کہا کہ وہ افسران کے ساتھ معاملے کی جانچ کررہے ہیں اور آگے کی اطلاع دینے سے قاصر ہیں۔
