سنگاپور سے واپسی پر تیجسوی یادو نے اپنے والد کی صحت کے بارے میں دی جانکاری “لالو جی ٹھیک ہیں، بہن بھی ٹھیک ہو رہی ہیں

   

بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو اپنے والد لالو پرساد کا علاج کروانے کے بعد پٹنہ واپس پہنچ گئے ہیں۔ پٹنہ ہوائی اڈے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لالو پرساد کی صحت اب بہتر ہو رہی ہے۔ گردے نے بھی کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی لالو پرساد کو گردہ عطیہ کرنے والی روہنی اچاریہ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ بھی تیزی سے صحت یاب ہو رہی ہیں۔