سنگاپور سے ہندوستانیوں کی واپسی

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی،8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) غیر ملکوں میں پھنسے اپنے شہریوں کو نکالنے کے لئے شروع کئے گئے ‘وندے بھارت’مشن کے تحت سنگاپور سے ہندوستانیوں کو لے کر ایئر انڈیا کا خصوصی طیارہ جمعہ کو دہلی پہنچا۔ ایئر انڈیا کی فلائٹ نمبر اے آئی -381 وندے بھارت مشن کی تیسری فلائٹ تھی۔اس سے پہلے جمعرات کی رات ایئر انڈیا ایکسپیرس کی ایک فلائٹ ابوظہبی سے کوچی اور ایک دبئی سے کوہزیکوڈ آئی تھی۔ان میں نو بچوں سمیت کُل 363 ہندوستانیوں کو ملک لایا گیا تھا۔